لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے کیس کی سماعت کی تودوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تعناتیاں کرتے وقت صدر مملکت اور گورنر سے مشاورت نہیں کی گئی۔ جس کی بناء پر یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل دوسوچوبیس کی خلاف ورزی ہے، لہذٰا عدالت ان تعیناتیوں کو کالعدم قراردے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے حوالے سے اپنا اختیارقومی اسمبلی میں حزب اختلاف کےرہنماء اور وزیراعظم کوسونپ رکھا ہے جو صدر کاخوش آئندہ اقدام ہے۔ آئین کے تحت ریاست کا سربراہ ہونے کے ناطے غیر جانبدار رہنا صدر کے عہدے کاتقاضا ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست غیرموثرقراردے کرمسترد کردی۔
لاہورہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم میرہزارخان کھوسواورنگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی تعیناتیوں کے خلاف دائردرخواست غیرموثرقراردے کرمسترد کردی۔
Apr 02, 2013 | 18:55