غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی ینگون کے ایک مدرسے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نےپوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ آگ لگنےسےتیرہ بچےجھلس کرجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب امدادی کارکنوں نےمدرسے سےدیگرطالب علموں کوزندہ نکال لیا۔واضح رہے کہ میانمار میں مسلمانوں پربدھ مت کےپیروکاروں کےمظالم کے باعث واقعہ پر تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےجس پرمسلمانوں نےتحقیقاتی کمیٹی قائم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار کےدارالحکومت ینگون میں مدرسے میں آگ لگنے سےتیرہ بچےجاں بحق ہوگئے۔
Apr 02, 2013 | 20:31