عالمی شہرت یافتہ سماجی ویب سائٹ فیس بک استعمال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جب کہ تعداد کے لحاظ سے پاکستان اٹھائیسویں نمبرپرآگیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دنیا میں فیس بک صارفین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں یہ سماجی ویب سائٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد سولہ کروڑہوگئی ہے۔

دوسرے نمبرپرچھ کروڑتیس لاکھ صارفین کے ساتھ برازیل ہے۔ بھارت چھ کروڑ بیس لاکھ افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر پے۔ پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد ساٹھ لاکھ افراد سے زائد ہے اور اس کا اس فہرست میں اٹھائیس واں نمبر ہے

ای پیپر دی نیشن