مکرمی! مودبانہ گزارش ہے کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس طرف نگاہ اٹھا کر دیکھو مسائل ہی نظر آتے ہیں چند سال پہلے کئی کالجوں میں بی ایس آنرز کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کی بعد میں کسی نے خیریت ہی دریافت نہیں کی اس کی ایک مثال گورنمنٹ کالج آف سائنس ہے اس کالج میں بی ایس آنرز کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ملنی ہے گورنمنٹ کالج آف سائنس میں بی ایس آنرز کرنے والے طلباءو طالبات پنجاب یونیورسٹی سے ریگولر بی ایس آنرز کرنے والے طلباءو طالبات سے تقریباً چھ مہینے پیچھے ہیں جب کہ دونوں طرف کلاسیں ایک ساتھ شروع ہوئی تھیں۔ میری خادم اعلیٰ سے درخواست ہے کہ اپنی ”عقابی نگاہ“ اس طرف بھی کریں اور ان طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم بھی میرٹ پر کریں جو کہ پچھلی مرتبہ نہیں ہوئی تھی۔ (حسنین رضا۔ لاہور)