”محسن پاکستان کا ایک اور دعویٰ“

مکرمی! انٹرنیٹ کے مطابق محسن پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان قوم کو بجلی کی ترسیل کے حوالے سے اپنا ایک اور دعوی پیش کرتے ہوئے فرما رہے ہیں کہ اگر حکومت وقت سپورٹ کرئے تو وہ نوے دن میں اپنی قوم کو آٹھ سو سال کے لئے ایران اور چین سے سستی ترین بجلی پیدا کر کے خوشحال کر سکتے ہیں اور یہ بجلی حکومت وقت دوسرے ممالک کو بھی فروخت کر سکتی ہے وطن پاک جو بجلی کے بحران سے زبردست نڈھال ہے۔ اور قومی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے محسن پاکستان کی خدمات سے اپیل ہے کہ محسن پاکستان کی سپورٹ کرئے تاکہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔ ایٹمی توانائی کی طرح محسن پاکستان کا یہ دوسرا بڑا احسان ہو گا۔(چودھری نور احمد نور گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن