اسلام آباد (اے این این) سعودی عرب نے غیرقانونی اور ویزا کی مدت ختم ہو نے پر اپنے ملک میں قیام پذیر 4400پاکستانیوں کو رہا کردیا اور انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد بھیجا گیا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستانی قیدیوں کے لواحقین اور عزیزواقارب بھی موجود تھے، رہا کئے گئے تمام پاکستانی جدہ جیل میں قید تھے، انہیں سعودی عرب نے پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے رہا کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
سعودی عرب میں غیرقانونی مقیم 4400پاکستانی رہا، وطن واپس آ گئے
Apr 02, 2014