جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر 9 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Apr 02, 2014

اسلام آباد (این این آئی) جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر 9 اپریل کو منصورہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
جبکہ کے پی کے میں وزارت اور صوبائی نشست رکھنے کا فیصلہ شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر سراج الحق کو 2014 سے 2019 تک پانچ سال کیلئے امیر منتخب کیا گیا سراج الحق نو اپریل کو منصورہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف سید منور حسن لیں گے۔ حلف کی تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔حلف اٹھانے کے بعد سراج الحق خیبر پی کے  سے منصورہ منتقل ہوجائیں گے۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سراج الحق نے کے پی کے میں سینئر وزیر اور صوبائی نشست رکھنے کا معاملہ مجلس شوریٰ کے اجلاس پر چھوڑ دیا گیا ۔

مزیدخبریں