حکومت کی خواہش ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق فیصلہ عدالت کرے

اسلام آباد (جاوید صدیق) حکومت کی کوشش ہے کہ پرویز مشرف کو عدلیہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے تو اس کا کام آسان ہوجائیگا۔ حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق حکومت پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے گریزاں ہے کیونکہ اس طرح اس کی سیاسی ساکھ کو دھچکا لگے گا۔ تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے جنرل (ر) مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے خلاف پرویز مشرف کے وکلاء اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں تو انہیں ریلیف ملنے کا امکان ہو سکتا ہے اگر عدالتوں سے ریلیف مل گیا تو حکومت پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دیدیگی۔ اس سے پہلے امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کو میمو گیٹ سکینڈل میں پاکستان سے باہر جانے کی عدلیہ نے اجازت دیدی تھی، حسین حقانی میمو گیٹ سکینڈل میں عدالتی کمشن کے طلب کرنے پر بھی واپس پاکستان نہیں آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...