اسلام آباد (آئی این پی) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کیا تو وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا تھا، اس کے باوجود ان سمیت غداری کیس سے منسلک تمام وکلا اب بھی سابق صدر کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں۔احمد رضا قصوری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا جائے گا کیونکہ خصوصی عدالت اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ سابق صدر کو نقل وحرکت کی مکمل آزادی ہے، اگر پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نہ نکالا گیا تو وہ اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔
مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے :احمد رضا قصوری
Apr 02, 2014