69 فیصد پاکستانیوں نے پرویز مشرف کیخلاف الزامات کو درست قرار دیدیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق جو گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کی طرف سے کرایا گیا ہے میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانیوں کے خیال میں پرویز مشرف کے خلاف الزامات درست ہیں۔ گزشتہ ہفتے کرائے جانے والے سروے کے مطابق 54 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پرویز مشرف کو ٹرائل میں سزا نہیں ہو گی۔ 41 فیصد پاکستانیوں کے رائے میں مشرف کو سزا ہونے یا نہ ہونے سے ان کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے کراچی آپریشن کے بارے میں سنا ہے یا پڑھا ہے۔ 50 فیصد کی رائے میں وہ کراچی آپریشن کے نتائج سے مطمئن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...