مشرف کو غداری کا لفظ اچھا نہیں لگتا تو قوم کو ہائی جیکر کا لفظ برا لگتا ہے: رانا ثناء

Apr 02, 2014

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو غداری کا لفظ اچھا نہیں لگتا تو قوم کو بھی ہائی جیکر کا لفظ بہت برا لگتا ہے‘ جو قانون توڑے گا وہ سنگین جرائم کا مرتکب ہو گا‘ پرویز مشرف آئین کے مترجم ہیں اور نہ ہی وہ عدالتی معاملے پر رائے دے سکتے ہیں‘ جب پرویزمشرف منتخب وزیراعظم کے خلاف ہائی جیکنگ کا مقدمہ چلا رہے تھے تو اس وقت ان کو آئین و قانون کیوں یاد نہیں آیا۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ میاں برادران نے سعودی حکومت سے کوئی معاہد ہ نہیں کیا بلکہ ایک آمر نے بازو سے پکڑ کر باہر نکالا جبکہ ڈاکٹر نوازشریف کو 2بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تو یہ معاہدہ کیسے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جو واویلا کیا جاتا ہے کہ میاں برادران نے معاہدہ کیا ذرا کوئی یہ تو بتائے کہ یہ کس قانون میں آتا ہے کہ 2بار عمر قید کرنے والوں نے معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات 100فیصد کامیاب نہ بھی ہوئے 85فیصد ضرورکامیاب ہوںگے۔

مزیدخبریں