بھریا (نوائے وقت رپورٹ) جسقم محاذ کے رہنمائوں کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور 13 اپریل کو بھریا قومی شاہراہ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ جسقم کے چیئرمین صنعان قریشی کی قیادت میں کارکن بھریا سٹی تھانے پہنچے اور مسعود قریشی، سلمان کا مقدمہ ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف درج کرنے کی درخواست دی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔