فارورڈ بلاک پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے: وزیر اعلیٰ خیبر پی کے

پشاور (ثناء نیوز) وزیر اعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے جسے میڈیا میں لا کر ایشو بنایا جا رہا ہے۔اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دینے کا سوچ رہے ہیں ۔ مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...