کابل (اے این این) پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کیلئے سرحد کا لفظ استعمال کئے جانے پر افغانستان نے احتجاج کیا ہے۔ افغان صدارتی محل کے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے مسودے کا جائزہ لیا گیا جس میں حکومت پاکستان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کارروائیوں کا لفظ استعمال کیا جس پر حکومت افغانستان نے تنقید کی۔ کابل حکومت نے اپنے اداروں کو ہدایت دی ہے کہ تمام سرکاری مکاتبات اور مذاکرات میں سرحد کے بجائے ڈیورنڈ لائن کا لفظ استعمال کیا جائے۔ افغانستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ موجودہ سرحد کو تسلیم نہیں کرتی۔
ڈیورنڈ لائن کیلئے سرحد کا لفظ استعمال کرنے پر افغانستان کا پاکستان سے احتجاج
Apr 02, 2014