وزارت عظمیٰ کیلئے 2 کنواروں میں دنگل، بھارت خاتون اول سے محروم رہیگا

Apr 02, 2014

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت جہاں کے لوگوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جلدی شادیاں کرتے ہیں، میں وزارت عظمیٰ کے دونوں امیدوار کنوارے ہیں۔ 63 سالہ مودی اور 43 سالہ راہول گاندھی کے درمیان وزارت عظمیٰ کیلئے جنگ جاری ہے اور 7 اپریل کو شروع ہونے والے الیکشن کے بعد ان میں کوئی بھی جیتے، بھارت کو خاتون اوّل میسر نہیں آئیگی۔ قوم پرست نریندر مودی کے بارے میں تویع کی جا رہی ہے کہ وہ کرپشن، بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے غیر مقبول ہونیوالی کانگریس کے امیدوار کے مقابلے میں وزیراعظم بن جائیں گے۔ انکے بارے میں خیال ہے کہ وہ بچپن میں شادی سے انکار کر چکے ہیں۔ دوسری جانب راہول گاندھی کو شرمیلا شہزادہ کہا جاتا ہے۔ سبزی کھانے والے مودی کا کہنا ہے کہ وہ تنہائی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ ہونا انکے لئے ملک سے کرپشن کے خاتمے میں معاون ہو گا۔ وہ اپنے رشتہ داروں میں کمی کی وجہ سے کسی کے دبائو میں نہیں آئینگے۔ راہول گاندھی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ شادی نہیں کرینگے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ انکے بچوں کو انہی کی جگہ لانے کی کوشش کی جائیگی۔

مزیدخبریں