واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے سابق پاکستانی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے پر کسی بھی اقدام سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایشو پاکستانی آئین و قانون کے تحت حل کیا جانا چاہئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرویز مشرف کیخلاف قانونی کارروائی بارے کوئی پوزیشن نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پاکستانی آئین و قانون کے تحت حل کیا جائے۔
پرویز مشرف کیخلاف فرد جرم عائد کرنے پر کوئی پوزیشن نہیں لیں گے: امریکہ
Apr 02, 2014