کراچی (این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ ہماری قوم کی بہت بڑی تعداد پسماندگی کی زندگی گزار رہی ہے اور انہیں انصاف کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسروں کی 44ویں بیج کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں ہونے والی آپ کی تربیت عملی زندگی میں اہم کردار ادا کرے گی ججز کی بہتر تربیت کا مقصد عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عدالتوں میں صرف تنازعات ہی لے کر نہیں آتے بلکہ وہ بیڈ گورننس اور عدم تحفظ کا بھی شکار ہیں۔ ان کو تحفظ فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔ تقریب سے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جسٹس (ر) شبیر احمد نے بھی خطاب کیا۔
عوام کو انصاف کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
Apr 02, 2014