اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریوں میں عدالتی حکم کے برعکس ترقی پانے والے افسروں کو چارج دینے پرآرڈیننس فیکٹریوں کے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس انورخان کاسی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریوں میں افسروں کے تقررسے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ سیف الرحمن نے بتایا کہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر پاکستان آرڈیننس فیکٹریوں میں ترقی پانے والے افسروں کو چارج دینے سے منع کیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود ترقی پانے والے افسروں کو چارج دے دیا گیا عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس
Apr 02, 2014