بنگلہ دیشی تعصب ختم نہ ہوا، سٹیڈیم میں سپورٹر سے پاکستانی پرچم چھین لئے آئی سی سی کے نوٹس کے باوجود آسٹریلیا بنگلہ دیش میچ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا

میر پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) بنگلہ دیش کی حکومت پھر ہٹ دھرمی پر اتر آئی۔ سٹیڈیم میں آنیوالے بنگلہ دیش کے پاکستانی سپورٹر سے پاکستانی پرچم چھین لئے گئے۔ کچھ دن پہلے بھی بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے پابندی لگا دی تھی اور اب پھر بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آئی سی سی کے نوٹس کے باوجود بنگلہ دیش کا تعصب نہیں گیا۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں تماشائی آسٹریلیا بنگلہ دیش میچ کے دوران پاکستانی پرچم لہرا رہا تھا، سکیورٹی اہلکاروں نے تماشائی سے پاکستانی پرچم لے لیا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا تھا جب پاکستان کا میچ آئے تب جھنڈا لہرانا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...