لندن (نیٹ نیوز) جو بچے مضبوط عضلات رکھتے ہیں ان میں دل اور ذیابیطس کی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ مشی گن یونیورسٹی میڈیکل سکول نے 1400 بچے جن کی عمر 10 سے 12 سال تھی پر تحقیق کی جس سے ثابت ہوا کہ مضبوط عضلات رکھنے والے بچوں میں دل اور ذیابیطس کی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔