جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے ہنگوئی میں مسیحیوں کے مظالم سے بے گھر 19 ہزار مسلمانوں کی مدد کا عندیہ دیا ہے۔ یو این سی ایچ آر کی ترجمان فتوماتا لیجن کابا نے کہا اینٹی بلا کا دہشتگردوں نے اہم راستوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جس کے سبب مسلمانوں کو شدید خطرہ ہے، ہم ان 19ہزار مسلمانوں کو وہاں سے نکالنے پر تیار ہیں۔