کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے معاملات میں گورڈن برائون کی مداخلت پر دینی حلقے برہم ہو گئے۔ اُمت رپورٹ کے مطابق حافظ حسین نے کہا کم عمری کی شادی کیخلاف مہم بے راہ راوی پھیلانے کی سازش ہے۔ حنیف جالندھری نے کہا اقوام متحدہ اپنے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ابوالخیر زبیر نے کہا اسلامی احکامات میں مداخلت ہے۔ علامہ زاہد الراشدی اور فرید پراچہ نے بھی مذمت کی اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے گورڈن برائون نے پاکستان میں کم عمری کی شادی سے پاک زون بنانے کا اعلان کیا تھا۔