کراچی (خصوصی رپورٹ) نومنتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کہا شوریٰ جو بہتر سمجھے گی عمل کیا جائیگا۔ اصلاح و انقلاب کیلئے جمہوری اور آئینی طریقوں سے کام کرینگے۔ جماعت اسلامی لسانی یا نسلی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کی حامی نہیں، طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے۔