صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، وزیراعظم ہماری وزارتوں کا معاملہ جلد حل کریں: اکرم درانی

اسلا م آباد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما‘ وفاقی وزیر  اکرم درانی نے کہا ہے کہ اب ہمارا پیمانہ صبرلبریز ہوگیا ہے‘ 10ماہ سے جے یو آئی (ف) حکومت کا  ساتھ دے رہی ہے ‘ جمعیت کے وزراء کو حلف اٹھائے دو ماہ ہونے کو ہیں ‘ ابھی  تک وزارت کا  کچھ پتہ نہیں۔ وزیر اعظم طالبان سے مذاکرات اور ہماری  وزارتوں کے معاملات جلدی طے کریں ۔ انسانی ہمدردی کی بنیا دپر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوانے اور ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی قابلیت کا امتحان ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیو ں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اکرم درانی نے کہا کہ  پرویز مشرف پر آئین سے غداری کے مقدمہ میں فرد جرم عائد ہونا اہم پیش رفت ہے۔ سابق صدر کو بطور سیاسی کارکن اور سیاسی جماعت کے سربراہ کے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔ ایک اور سوال  کے جواب  میں انہو ں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) گزشتہ 10 ماہ سے حکومت کی اتحادی ہے  تاہم طالبان سے جاری مذاکراتی عمل کی طرح  ہماری وزارتوں کے قلمدان کا معاملہ  بھی  انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...