نواز شریف،زرداری‘ شہباز شریف کی حمید ہارون رمیزہ مجید نظامی اور اے پی این ایس کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

Apr 02, 2015

اسلام آباد+ لاہور (ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری ‘وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اے پی این ایس کے نومنتخب صدر حمید ہارون، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، سیکرٹری جنرل سرمد علی، جوائنٹ سیکرٹری رحمت علی رازی، فنانس سیکرٹری ہمایوں طارق اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اے پی این ایس کی قیادت کا انتخاب تنظیم کے ارکان کا ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام میں کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کے عہدیدار اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم/ وزیراعلیٰ مبارکباد

مزیدخبریں