ملتان (نوائے وقت نیوز) ملتان میں یمن میں محصور پاکستانیوں کے اہل خانہ نے چوک نواں شہر پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ 11 پاکستانی یمن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت متاثرہ افراد سے رابطہ نہیں کر رہی۔