مدارس اسلام کا قلعہ ہیں،انکی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: مولانا محمد خان شیرانی

Apr 02, 2015

سبی (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف )کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ہیں، ان کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کفر کی قوتوں نے اسلام کو مٹانے کیلئے سازشوں کا جال بچھادیا، دینی مدارس انکے نشانے پر ہیں، جمعیت علماء اسلام موجودہ حالات میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے۔ وہ بدھ کو جمعیت علماء اسلام سبی کے زیر اہتمام سبی میں تربیتی کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا عبدالواسع، مفتی مولانا عبدالستار، مولانا عین اللہ شمس، مولانا عطاء اللہ بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ عالم اسلام کے موجود ہ حالات اتفاقیہ اورمعروضی نہیں بلکہ صیہونی قوتوں کی سازش ہے۔ اگر مسلم دنیا متحد ہوجائے تو مغربی کی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں