پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا غریبوں کیساتھ ظلم ہے، حکومت اضافہ واپس لے: چودھری سرور

Apr 02, 2015

لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلانے میں سنجیدہ نہیں ‘حکمرانوں کو اپنی تر جیحات کو تبدیل کر نا اور عوام کی تر قی وخوشخالی کو تر جیح دینا ہوگی ‘غر یبوں کے مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے جو ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائے گی ‘ حکومت کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کے ساتھ ظلم ہے ‘حکو مت مزید مہنگائی کر نے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر ے۔ چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات کے دوران جوش خطابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے تھے  مگر آج انہیں کوئی وعدہ یاد ہے  نہ ہی وہ مسائل  حل کر نے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔  عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش  سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے ان حالات میں حکو مت نے پٹر ولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کی۔  حکو مت فوری طور پر پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ  واپس لے۔

مزیدخبریں