انتخابی ٹربیونلز میں ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججوں کو تعینات کیا جائے: اصلاحات کمیٹی

اسلام آباد (آئی این پی) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے عذر داریوں کی سماعت کرنیوالے انتخابی ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی بجائے ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج تعینات کرنے کی سفارش کرتے ہوئے الیکشن اکمیشن  اور نادرا کو بلدیاتی انتخابات سے قبل نئے ووٹر کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ نادرا نے کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں نئے رائے دہندگان کے اندراج کی یقین دہانی کرادی۔ ذیلی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس میں سمند ر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق، نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور عوامی نمائندگی ایکٹ1976میں مجوزہ ترامیم پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد حامد کا نے کہاکہ کمیٹی نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء میں 9 ترامیم کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائر ڈ ججز کے بجائے ہائیکورٹ کے حاضر سروس ججز تعینات ہونے چاہیں جن کے نام چیف جسٹس کی جانب سے دیئے جائینگے اور ضرورت پڑنے پر آئین میں ترمیم بھی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن