لاہور(سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی جام کر دیاہے ۔ وفاقی حکومت بدترین لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے فوری انتظامی اقدامات کرے انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قومی معیشت کے لیے دھچکا ہے ۔ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔انہوں نے کہاکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کی قیمت میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ لیاقت بلوچ کی مڈل ایسٹ خصوصاً سعودی عرب یمن کے حالات اور پاکستان کے کردار کے حوالہ سے جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی اور اس امر پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور ترکی ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کا کردار ادا کریں ۔ عالم اسلام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے عالم اسلام کی قیادت مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے ۔
”پاکستان اور ترکی، ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کا کردار ادا کریں“
Apr 02, 2015