پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز‘ حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں: سراج الحق

Apr 02, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کا تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔سراج الحق  نے کہا ہے کہ  تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کا کوئی جواز نہیں ، یہ اضافہ قابل مذمت ہے  عالمی مارکیٹ میں تیل سستا اور یہاں قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں  سینیٹر سراج الحق نے واضح کیا ہے کہ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا  وزیر خزانہ کا  اقدام عوام دشمنی پر مبنی ہے۔ حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے حساب سے حکومت نے کمی نہیں کی۔

مزیدخبریں