رحیم یار خان: ڈاکو سونے کی بالیوں والے کان کاٹ کر لے گئے، خاتون جاں بحق

رحیم یار خان(آئی این پی )رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے خاتون کے دونوں کان کاٹ دئیے ، متاثرہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افرا د نے رات کے وقت بشیراں بی بی کے تیز دھار آلے سے دونوں کان کاٹ دیئے، ملزمان کان اپنے ساتھ لے گئے۔ خاتون کوتشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات ہے اورخاتون کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ایس ایچ او امجد رشید کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مگر ملزمان کے پاؤں کے نشانات گاؤں سے باہر نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...