آئندہ بجٹ میں امتیازی ایس آر او کا ایک اور بڑا ہندسہ ختم کر دینگے: وزیر تجارت

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی او نے ٹریڈ پالیسی ریویو میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ ٹیرف لبرلائزیشن، سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کرنے، امتیازی ایس آر اوز کا خاتمہ اور ڈبلیو ٹی او قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امتیازی ایس آر او کا ایک اور بڑا ہندسہ ختم کر دیں گے اور ٹیرف سلیب کم کر کے چار کر دیئے جائیں گے، ڈبلیو ٹی او نے بھارت کو ایم ایف این دینے کا مطالبہ نہیں کیا،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی کامیابی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ماضی میں حکومتوں نے دیگرممالک کے ساتھ جتنے بھی ترجیحی تجارتی معاہدے کئے غیر متوازن تھے جن پر نظرثانی کر رہے ہیں، پاکستانی کرنسی مستحکم ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جنیو میں ڈبلیو ٹی او میں ٹریڈ پالیسی ریویو کامیابی سے مکمل کیا جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت ارباب شہزاد کر رہے تھے اور ایف بی آر کے ممبر کسٹم بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن