یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے آٹھویں روز بھی جاری ہیں، حملوں میں 37 افرادہلاک اوردرجنوں زخمی

سعودی عرب اوراُس کی اتحادی افواج ایک ہفتے سے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف برسرپیکار ہیں، لیکن اس کے باوجود حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے آبنائے المندب کے تنگ ترین اہم تجارتی راستے تک رسائی حاصل کرلی ہے،رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں موجود باغی ملٹری بیس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں،
عرب ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے جنوب مغرب میں واقع شہر ضالع میں حوثیوں کی دو فوجی تنصیبات کو سعودی اتحادیوں نے تباہ کردیا ہے۔ جنوبی شہر عدن کے شمال میں واقع علاقے دار سعد میں حوثیوں کے زیر قبضہ صوبائی انتظامیہ کے کمپلیکس کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ان حملوں میں باغیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ان کے متعدد جنگجو زخمی ہوئے ہیں،،ادھر شمال مغربی شہر حجاح کے علاقے میدی پر فضائی حملے میں چھے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اتحادی طیاروں نے وسطی شہر ایب میں بھی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن