ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نےسابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی،سابق صدر پرویزمشرف وارنٹ کےباوجود پیش نہیں ہوئے،پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ نےمیڈیکل رپورٹ کی بناد پر ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ سابق صدر علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، انہوں نے بتایا کہ اکبر بگٹی قتل کیس کا میڈیکل بورڈ پرویز مشرف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، اس حوالے سے جلد رپورٹ آ جائے گی،مدعی کے
وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی،انکا کہنا تھا کہ ملزم مسلسل غیر حاضر ہے،ایسی درخواستیں پہلے بھی مسترد ہو چکی ہیں جودوبارہ دائر نہیں ہوسکتیں،وارنٹ کے باوجود عدم پیشی پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،عدالت نے دلائل مکمل ہونےپر سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے اسثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے۔