کل بھوشن کے ساتھی کی حوالگی ہر ممکن تعاون کرینگے :ایرانی سفیر کی نثار کو یقین دہانی

اسلام آباد (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، وزیرداخلہ نے پاکستان کے خلاف ایرانی سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کلبھوشن کے ساتھی راکیش عرف رضوان کی حوالگی کا مطالبہ کیا، ایرانی سفیر نے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے گرفتار کئے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو اور اس سے متعلق ایران کو بھیجے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے پاکستان کی سکیورٹی و ترقی کیلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی و علاقائی سطح پر یکساں مؤقف مخالفوں کیلئے جواب ہو گا۔
ایرانی سفیر / نثار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے مفروروں کی کل تعداد 245 ہے، عدالتی مفروروں کی کل تعداد 4507 ہے۔ پولیس اپنے مقدمات کی عدالتوں میں بھرپور پیروی کرے، عدالت کے 4507 مفرورروں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں پولیس اور ایف آئی اے کے حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیئے جائیں۔ وزیر داخلہ نے اشتہاریوں کیخلاف فوری کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی، نادرا کی مدد سے اشتہاریوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...