توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان نے نئے قرضے کی درخواست نہیں دی: آئی ایم ایف

Apr 02, 2016

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) کنٹری ڈائریکٹر آئی ایم ایف ہیرلڈ فنگر نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4.5فیصد رہنے کی توقع ہے یہ شرح پچھلے آٹھ برس میں سب سے زیادہ ہو گی۔ نجکاری پروگرام میں کوئی واضح صورتحال نہیں ہے۔ واشنگٹن سے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اگلے پروگرام کیلئے کوئی درخواست نہیں دائر کی۔ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنے نظام میں سرمایہ کاری کریں۔ ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں