قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو : کراچی بلیوز نے پہلی اننگز 462 پر ڈیکلیئر کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ II کے فائنل میچ کے دوسرے روز کراچی بلیوز ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ کراچی نے اپنی پہلی اننگز 462 رنز سات کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ جواب میں کھیل ختم ہونے تک ملتان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوسرے روز کراچی بلیوز ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 374 رنز سے آگے شروع کی اور ٹوٹل میں مزید 88 رنز کا اضافہ کر کے اننگز کا 462 کے سکور پر خاتمہ کر دیا۔ سہیل خان اور سیف اﷲ بنگش نے مزید نصف سنچریاں سکور بنائیں۔ جواب میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک ملتان ٹیم نے 188 کے سکور پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا دی تھیں۔ عبدالرحمان 71 ناٹ آوٹ، عمران رفیق نے 57 نمایاں رنز بنائے۔ کراچی کی طرف سے زوہیب نے دو جبکہ سہیل خان اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...