اسلامی یونیورسٹی میں”اسلام میں بچوں کے حقوق “ کے موضوع پر سیمینار

اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام میں بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اولاد کے بارے میں والدین سے یوم حساب کے روز باز پرس ہو گی، ہر معاشرے پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تابناک مستقبل کے لیے بچوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار صدر بین الاقوامی اسلامییونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریوےش نے جامعہ کی شریعہ اکیڈمی اور یونیسف کے اشتراک سے ”اسلام میں بچوں کے حقوق “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کیا،سیمینار میں یونیسف کی طرف سے شعبہ تحفظ اطفال کی سربراہ سارہ کولمین، اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر منیر احمد اور جامعہ کے فیکلٹی ممبران و اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔ دوران سیمنار ڈاکٹر محمد منیر نے بچوں کے تحفظ اور اسلامی قانون کے مقاصد پر مقالہ بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن