عراق میں داعش سربراہ البغدادی کا نائب ایاد الجمیلی مارا گیا

بغداد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب ایاد الجمیلی مارا گیا۔ فوری طورپر واضح نہیں فضائی حملہ کیا گیا یا اتحادی فوج کی کارروائی میں ہلاکت ہوئی ہے۔ ملیشا وائی پی جی کی خاتون کمانڈر روجدہ فیلات نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ داعش کی خودساختہ خلافت کے مرکز الرقہ پر قبضے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ امریکہ کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز اس وقت الرقہ کے ایک قریبی مقام طبقہ میں اپنی صف بندی میں مصروف ہیں۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز میں کرد اور عرب فائٹرز شامل ہیں۔ اس خصوصی مہم میں ایک ہزار خواتین بھی عسکری کارروائیوں میں شریک ہیں۔ ایس ڈی ایف کے فائٹرز الرقہ کی جانب سے پیش قدمی شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن