القاعدہ یا طالبان سے تعلق نہیں ٹرمپ ڈرون حملوں میں مروانا چاہتے ہیں، اسلام آباد میں الجزیرہ کے سابق نمائندہ سمیت 2 صحافی عدالت پہنچ گئے

Apr 02, 2017

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) 2 صحافیوں احمد زیدان اور بلال کریم نے امریکی صدر ٹرمپ اور اعلیٰ انتظامی عہدیداروں کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ واشنگٹن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ دونوں صحافیوں کا موقف ہے ٹرمپ انہیں ڈرون حملوں میں ہلاک کرانا چاہتے ہیں اور اسکا نام ’’Kill list‘‘ میں شامل ہے۔ دونوں نے القاعدہ یا طالبان سے تعلق کا انکار کیا ہے۔ زیدان اسلام آباد میں 20 برس تک الجزیرہ کے نمائندہ رہ چکے ہیں جبکہ بلال اس وقت شام میں کام کر رہے ہیں۔ زیدان نے اسامہ بن لادن کے کئی انٹرویو کئے تھے۔ زیدان کے پاس پاکستان اور شام کی شہریت ہے۔

مزیدخبریں