آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی سیلز ٹیکس کیخلاف ہڑتال کل تک مؤخر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کل تک مؤخر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پٹرولیم عبدالجبار نے آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سے ہڑتال ختم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ واضح رہے آئل ٹینکرز والوں نے سیلز ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند ہو گئی تھی۔ وزارت پٹرولیم نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی خدمات پر سیلز ٹیکس کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سلیمان کریم نے کہا ہے کہ خدمات پر سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن بھی تین ماہ کیلئے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ملک بھر میں تیل کی ترسیل جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن