دکان زبردستی خالی کرانے پر دل کا دورہ پڑنے سے ملتان کا تاجر جاں بحق

Apr 02, 2017

ملتان (کرائم رپورٹر) دکان مالک کی جانب سے عدالتی بیلف کے ذریعے دکان خالی کروانے پر تاجر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ اس موقع پر تاجر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بیلف کو یرغمال بنا لیا اور دکان میں بند کرکے زدوکوب کیا۔ ڈی ایس پی رب نواز تلہ سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی مگر تاجروں نے بیلف کو رہا کرنے سے انکار کر دیا اور کئی گھنٹے تک بیلف کو یرغمال بنائے رکھا‘ تاہم بعد میں پولیس افسران نے مذاکرات کرکے بیلف کو بازیاب کرایا۔

مزیدخبریں