عسکری ادارے کبھی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے‘ پی پی کے ساتھ بھی رابطہ ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عسکری ادارے کبھی ایک گھوڑے پر شرط نہیں لگاتے‘ اداروں کے پاس کئی گھوڑے اور جیکی ہیں۔ عسکری اداروں کا پی پی کے ساتھ بھی رابطہ ہے۔ فوج کا سب سے بڑا مسئلہ متنازعہ خبر۔ آئندہ 30 روز ملکی سیاست میں اہم ہیں۔ (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کی آرمی چیف اور وزیراعظم کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اہم ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ راحیل شریف سے کم نہیں۔ نوازشریف برصغیر کا سب سے بڑا ڈکٹیٹر ہے۔ زرداری چاہتے ہیں کہ نوازشریف فارغ ہو جائے۔ ادارے نے ابھی تک کسی گھوڑے پر کاٹھی نہیں ڈالی۔ میں نے اور عمران خان نے پانامہ کیس میں ہار یا جیت کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ میں اور عمران خان خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...