لاہور (نمائندہ سپورٹس+نوائے وقت رپورٹ ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا چلے گئے۔چیئر شہریار نے بگ تھری پر مؤقف تبدیل کرنے کی تردید کر دی اور کہا کہ کسی خفیہ مشن پر سری لنکا نہیں آیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کی دعوت پر آیا ہوں‘ اے سی سی کے معاملات پر غیررسمی بات ہو گی۔ دورہ سری لنکا پر بھارت سے کرکٹ سیریز پر کوئی بات طے نہیں ہوئی۔ اجلاس میں بھارت کو مدعو نہیں کیا گیا۔
کسی خفیہ مشن پر سری لنکا نہیں آیا : شہر یار خان
Apr 02, 2017