راحیل شریف کو اسلامی فوج کی سربراہی کیلئے این او سی جاری ہونے پر تشویش پاکستان کو آگاہ کردیا: ایرانی سفیر

Apr 02, 2017

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کے حوالے سے این او سی جاری ہونے پر تشویش ہے جس پر پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کو این او سی جاری ہونے پر تشویش ہے۔ ایران نے پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن کے معاملے پر بہترین موقف اختیار کیا ہے۔
ایرانی سفیر

مزیدخبریں