4 اپریل کے بعد پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہو گا:منظوروسان

Apr 02, 2017

کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں بڑے بڑے فیصلے ہونے والے ہیں۔ ویسے بھی اپریل شہادتوں کا مہینہ رہا ہے، اسی ماہ پاکستان کی سیاست کروٹ بدلے گی، چار اپریل کے بعد پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ پنجاب میں سیاسی کرکٹ میچ شروع ہوگا۔ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں بچا، آئندہ انتخابات میں لگ پتا جائیگا کے تیر کراچی اور پنجاب میں کتنا تیز چلتا ہے، 2018 کے انتخابات سے پہلے متحدہ پاکستان، لندن اور مصطفی کمال ایک ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں