فوج میں تبادلے : اظہر صالح کورکمانڈر منگلا‘ عمر حیات این ڈی ایم اے‘ عمر فاروق پی او ایف کے چیئرمین تعینات

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک فوج نے تبادلے اور تقرریوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کو چیئرمین پی او ایف سے چیئرمین این ڈی ایم اے بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کو کور کمانڈر منگلا سے چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو کورکمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا۔ میجر جنرل اظہر صالح عباسی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر کورکمانڈر منگلا تعینات کردیا گیا۔ اظہر صالح عباسی اس سے قبل وائس چیف آف جنرل سٹاف جی ایس برانچ جی ایچ کیو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
فوج/ ترقی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...