اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایل او سی پر بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے عتیق قریشی نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ نئی دہلی خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے۔
بھارت فائرنگ