لاہور (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ شہداء پیکیج میں تاریخی اضافہ اور پے سکیل کی اپ گریڈیشن حکومت پنجاب کی طرف سے پولیس کی کارکردگی کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بناتے ہوئے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر مدد کی جائے دوران ڈیوٹی وردی کی عزت و تکریم کو مقدم رکھا جائے اور کرپشن کے گریز کیا جائے آئی جی نے کہا کہ دوران سروس پولیس میں بہتری لانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں آر پی آو سرگودھا ذوالفقار حمید نے بھی خطاب کیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔انہوں نے یادرگاہ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی آئی جی نے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سرگودھا کے ہائی سکول بلال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او آفس سرگودھا میں نئے تعمیر ہونے والے ایس پی انویسٹی گیشن بلاک کا افتتاح کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بلاک کانفرنس روم اور ڈی پی او آفس کی دیگر برانچز کا وزٹ بھی کیا ۔
شہدا پیکیج میں تاریخی اضافہ حکومت کا پولیس کارکردگی کا اعتراف ہے: مشتاق سکھیرا
Apr 02, 2017